Apr 20, 2020 03:55 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad, World Bank consider lending $ 50 million to Pakistan
اسلام آباد، کورونا وبا، عالمی بینک کا پاکستان کو مزید "50 کروڑ ڈالر قرضہ "دینے پرغور
عالمی بینک نے پاکستان کو "نیا قرض "دینے پر "غور "شروع کر دیا ہے، عالمی بینک "50 کروڑ ڈالر "کی رقم مئی 2020 میں پاکستان کو فراہم کرسکتا ہے، ملنے والی رقم کی بدولت کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا "تخمینہ "لگایا جائے گا، اس مقصد کے لئے عوام کی رجسٹریشن کی جائے گی جس میں صحت، تعلیم، پیشہ اور دیگر معلومات کا اندراج کیا جائے گا۔
پاکستان کو "ایک ارب ڈالر "کی اضافی رقم فراہم کرنے کیلئے عالمی بینک نے "کام "کرنا شروع کررکھا ہے،عالمی بینک کی جانب سے یہ رقم صحت، ماحولیات، تعلیم اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی جبکہ عالمی بنک کی جانب سے "20 کروڑ ڈالر "کی پہلے منظوری دی جا چکی ہے جن میں سے "15 کروڑ ڈالر "سے میڈیکل آلات خریدنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے اور "5 کروڑ ڈالر "احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں "تقسیم "کیے جائیں گے اور اب توقع ہے کہ اگلے ماہ مزید "50 کروڑڈالر "کی منظوری دی جائے گی۔