Apr 21, 2020 01:36 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Islamabad- Faisal Edhi tests positive for coronavirus
اسلام آباد، فیصل ایدھی "کورونا کا شکار "ہو گئے
فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ کے "مثبت "آنے کی "تصدیق "کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل ایدھی اس وقت "اسلام آباد "میں موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ "مثبت "آنے پر فیصل ایدھی "قرنطینہ "میں چلے گئے ہیں۔
سعد ایدھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد "کراچی "میں ہی ہیں، صرف میں والد کے ساتھ "اسلام آباد " میں ہوں۔
ایدھی حکام نے بتایا ہے کہ فیصل ایدھی میں کورونا کی کوئی بھی "علامات "نہیں تھیں انہوں نے 2 روز قبل احتیاطاً کورونا کا "ٹیسٹ "کرایا تھا جو "مثبت "آ گیا۔
ایدھی حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیصل ایدھی ایک ہفتہ قبل کراچی سے لاہور گئے تھے۔
ایدھی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل ایدھی نے 15 اپریل کو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی "ملاقات "کی تھی۔