Apr 21, 2020 02:00 pm
views : 233
Location : NAB Headquarters
Islamabad- NAB decides comprehensive investigation of flour crunch crisis
اسلام آباد، نیب کا آٹا چینی بحران کی "جامع تحقیقات "کا فیصلہ
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس کے جاری اعلامیے کے مطابق نیب گندم، چینی بحران، قیمتوں میں "اضافے" اور قومی خزانے میں "اربوں روپے "کی ڈکیتی و اسمگلنگ سمیت سبسڈی کی "جامع تحقیقات "کرے گا۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سی ڈی اے افسروں کے خلاف انکوائری، ریور گارڈن ہاؤسنگ اسکیم اور دیگر کے خلاف انکوائریوں، جبکہ پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائری کی بھی "منظوری "دیدی۔
اجلاس میں نجکاری کمیشن افسران،جسٹس ملک قیوم،ڈاکٹر اکرام اللہ،راجہ علی اکبرو دیگر کے خلاف "انکوائری بند" کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شکایت متعلقہ محکمہ کو بھجوانے کا "فیصلہ "کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے دوسال میں بدعنوان عناصر سے "178 ارب "روپے برآمد کر کے خزانہ میں "جمع "کرائے ہیں۔