Apr 21, 2020 02:52 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Islamabad- Death toll rises to 192 as coronavirus infects 9505 people across Pakistan
اسلام آباد، ملک میں کورونا سے "مزید 8 اموات "کے بعد ہلاکتیں "197 "ہوگئیں
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں "74 "افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں "66"، پنجاب میں "45"، بلوچستان میں "6 "جبکہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں "تین"، "تین" افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید "375کیسز "رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ میں مزید "286 "افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے مزید "84" کیسز سامنے آئے ہیں ۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے اب تک "4 "کیسز سامنے آئے ہیں ۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا "ایک "کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد "50 "ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں "139 "نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مجموعی کیسز "1276 "ہوگئے ہیں۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید "33 "کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد "465 "ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں مزید "18 "افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ۔متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد "281 "ہو گئی۔