Apr 21, 2020 04:00 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- Racist Hindutva supremacist Modi govt deprived Kashmiris of basic amenities
اسلام آباد، لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے سے عالمی برادری کو کشمیریوں کی "تکالیف" کا اندازہ ہورہا ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وبا کے دوران لاک ڈاؤن کیخلاف "احتجاجی مظاہرے" کئے جارہے ہیں، غالباً اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی "تکالیف" کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین "جبر" کا سامنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سےبغیرکسی طبی،مالی،مواصلاتی اورغذائی "امداد" کے جاری ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ نسل پرست نظریے ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکارنےیقینی بنایا ہےکہ اس ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیربنیادی اشیائےضروریہ سے بھی "یکسر محروم" رکھا۔