Apr 21, 2020 04:11 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Islamabad- PML-N announce not to attend National Assembly session on video link
اسلام آباد، ن لیگ نے ویڈیو لنک پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ کسی سازش کا "حصہ" نہیں بن سکتے۔ عوام کے حقوق پر "ڈاکہ" ڈالنے نہیں دیں گے۔
خواجہ آصف نے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی خواہش ہوگی کہ "ورچوئل" اجلاس بلائے۔ منتخب نمائندوں کی کارکردگی جاننا عوام کا حق ہے، ہم بحیثیت اپوزیشن اقدامات پر سوال کرنے کا "حق" رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے اقدامات سیاسی ہیں یا قومی ؟ پارلیمنٹ کو معطل کرنا آئین کو "بگاڑنے" کے مترادف ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ہر "حربہ" اپنائیں گے، آئندہ 2 ماہ میں بجٹ آنے والا ہے۔