Apr 22, 2020 01:40 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan Corona virus is likely to reach highest level by June, FM
اسلام آباد، پاکستان میں کورونا وائرس "جون "تک "بلند ترین سطح "پر پہنچنے کا "امکان "ہے، وزیرخارجہ
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں "تیار "رہنا چاہیے کہ ابھی کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں "اضافہ "ہو گا اور اموات کی شرح میں "اضافہ "بھی "خارج از امکان "نہیں اور دوسری طرف ہمیں غریب طبقے کو "بھوک "سے بچانا ہے ہمیں اس حوالے سے ہرحال میں "توازن "برقرار رکھنا ہوگا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک "غریب "ملک ہے،ہم مستقل "لاک ڈاؤن "نہیں کرسکتے، ہمیں تمام عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے "لائحہ عمل مرتب "یا "تبدیل "کرتے رہنا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلے ہم "2000 "پاکستانیوں کو ہر ہفتے وطن واپس لا رہے تھے اب زیادہ ایئرپورٹس کھلنے اور ہماری ٹسٹنگ کی استعداد بڑھنے کے سبب اب ہم "6000 "سے زائد پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے واپس لاسکیں گے ۔