سری نگر، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری شہید
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کی "آڑ "میں کارروائی کرتے ہوئے "4 نوجوانوں کو شہید "کردیا۔ علاقے میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور معلومات روکنے کے لیے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت "بند "کردی گئی ہے۔
بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا جواز پیش کرنے کے لیے "دعویٰ "کیا ہے کہ چاروں نوجوان "مسلح جھڑپ "کے دوران مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے خاتون صحافی مسرت زہرا کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں "ملوث "ہونے کے "الزام "میں گرفتار کیا تھا۔