Apr 22, 2020 04:12 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- Death toll rises to 212 as coronavirus infects 10072 people across Pakistan
اسلام آباد، پاکستان میں کورونا سے مزید "5 "اموات کے بعد ہلاکتیں "212 "ہوگئیں، مجموعی کیسز "10 "ہزار سے تجاوز کرگئے
ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات "خیبرپختونخوا "میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے "80 "افراد انتقال کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ میں "69"، پنجاب میں "51"، بلوچستان میں "6 "جبکہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں "تین، تین "افراد اس مہلک وائرس کے باعث "ہلاک "ہوئے۔
ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید "406 "کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے سندھ میں "320 "کیسز "3 "ہلاکتیں، پنجاب "76 "کیسز اور "2 "ہلاکتیں، اسلام آباد "9 کیسز "اور آزاد کشمیر سے "ایک "کیس رپورٹ ہواہے۔