Apr 22, 2020 04:16 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Islamabad- Shahbaz Sharif's position changes according to his convenience and intentions, Firdous Ashiq Awan
اسلام آباد، شہبازشریف کا موقف اپنی "سہولت "اور "منشاء "کے مطابق "بدلتا "رہتا ہے،فردوس عاشق اعوان
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگی قیادت "قول و فعل "کے "تضاد "کی زندہ مثال ہے۔ایک طرف شہباز شریف کورونا کے "ڈر "سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دینے کو "تیار "نہیں، وہ سماجی فاصلوں پر اصرار کرتے ہیں تو دوسری جانب سیکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر "بضد "ہیں۔ ایک وقت میں دو مختلف "بیانیوں "کی مانند ان کے مؤقف آج بھی محتلف ہیں۔شہباز شریف عوام کو "بیوقوف "نہ سمجھیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی "منطق نرالی "ہے، وہ مساجد کھلنے پر "اعتراض "کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لئے بڑے "بےتاب "ہیں۔ اجلاس بلانا اسپیکر کا "استحقاق "ہے۔ حکومت کو اعتراض نہیں لیکن عوام ان کے "دوغلے "پن سے بیزار ہیں۔