Apr 22, 2020 04:18 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- don't let people be jobless, says Governor Sindh
کراچی، لوگوں کو "بے روز گار "نہیں ہونے دیں گے، گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پورا ملک کہہ رہا ہے "لاک ڈاؤن "سے متعلق جو وزیر اعظم عمران خان نے کہا وہ "درست "تھا۔ کوشش ہے کہ مشاورت کر کے لاک ڈاؤن کو "نرم "رکھا جائے۔
عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن کیا تو "بیروزگاری بڑھے "گی۔ وفاقی حکومت مشاورت کے ساتھ لاک ڈاؤن کو "نرم "کرنا چاہتی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ کہنا مناسب نہیں کہ راشن دیا اور کسی کو "پتا "بھی نہیں چلا، پیپلز پارٹی کو اپنی راشن فراہمی مہم کی "نگرانی "کرنی چاہیے۔ لوگوں تک راشن پہنچ رہا ہے تو "نظر "بھی آنا چاہیے۔مجھے صنعت کاروں سےمتعلق کسی ڈیل کا کوئی "علم "نہیں ہے۔