Apr 22, 2020 07:57 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Lockdown violation, traders arrest
کراچی، دکانیں بند کرانے پر تاجر رہنماؤں و دیگر نے احتجاجاً گرفتاری دے دی
صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی نیت ہی نہیں کہ کاروبار کھولے جائیں، ایس او پی کی پاسداری کرتے ہوئے کاروبار کریں گے، آج دکانیں کھول کر ڈیمو دیا ہے، کل سے دکانیں کھول دیں گے۔
ہول سیل کیمسٹ کے رہنما عاطف بلو کا کہنا ہےکہ نیپئر تھانے کی موبائل حماد پونا والا کو لے گئی ہے، حماد پونا والا آئرن اسٹیل مارکیٹ کھلوا رہے تھے، حکومت تاجروں کے حالات سمجھے اور کوئی بیچ کی راہ نکالے۔
حماد پونا والا نے گرفتاری دینے سے قبل اپنے بیا ن میں کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیں لالی پاپ دیا تھا کہ مارکیٹ جلد کھلوادی جائے گی۔ لیکن چار پانچ دن ہوگئے ہیں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔