Apr 22, 2020 09:20 pm
views : 247
Location : Karachi Press Club
Karachi- doctors demand tough lockdown nationwide, doctors reject ruling decisions on Corona
کراچی، ڈاکٹرز کا ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ، ڈاکٹروں نے کورونا پر حکمرانوں کے فیصلوں کو غلط قرار دیدیا
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ پاکستان میں ایک ماہ میں بھوک سے کتنےلوگ مرے، لیکن یہ ضرور پتہ ہے کہ کورونا سے 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز سامنے آنے پر لاک ڈاؤن کیا گیا تو علما نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا کہ کورونا وائرس کو جتنا سمجھا جارہا ہے، مسئلہ اس سے زیادہ سنگین ہے۔
ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سخت کیا جائے کاروباری حضرات اس حوالے سے تعاون کریں۔
ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ پاکستان میں جو لاک ڈاؤن جاری ہے وہ مذاق ہے، پورے ملک کے ڈاکٹرز پریشان ہیں کہ 2 دن بعد کیا ہوگا؟