Apr 23, 2020 02:55 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Islamabad- Imran Khan, Donald Trump discuss COVID-19 situation over phone
اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ
وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک "رابطہ "ہوا جس میں علاقائی امور، دوطرفہ تعاون، کووڈ19 وبائی امراض سے وابستہ مسائل اور عالمی معیشت پراثرات کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جب کہ امریکی صدر نے وبا کا مقابلہ کرنے کیلیے "امداد "کایقین دلایا۔
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں پھیلاؤپر "قابو "پانے کی کوششوں پر "روشنی "ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیماری اورکمزور طبقات کو بھوک سے بچانے کے "دہرے چیلنج "کا سامنا ہے، مالی امداد سے بیماری کے اثرات کم کرنے میں "مدد"ملے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے ان اقدامات کی "اہمیت "پر زور دیا جس کے نتیجے میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ وزیر اعظم کے کورونا ٹیسٹ پرامریکی صدرنے "جدیدتیز رفتار ٹیسٹنگ مشین بھیجنے کی پیش کش "کی۔