Apr 23, 2020 02:57 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh government challenges US journalist Daniel Pearl's murder case in Supreme Court
کراچی، سندھ حکومت نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کا "فیصلہ "سپریم کورٹ میں "چیلنج "کر دیا
سندھ حکومت نے صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے "فیصلہ "کے خلاف "اپیل "دائر کردی ، جس میں مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کی سزائے موت "بحال "کرنے کی "استدعا "کی گئی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے 3اپیلوں میں تمام "ملزمان "کو فریق بنایا گیا ہے ، اپیل میں کہا گیا سندھ ہائیکورٹ کے فیصلےمیں "سقم "ہیں، ہائیکورٹ نےملزمان کو ریلیف دیتےہوئے "اخباری تراشوں "پر "انحصار "کیا۔
سندھ ہائی کورٹ نےڈینیل پرل قتل کیس کےتین ملزمان کو "بری "کردیا تھا جبکہ مجرم احمدعمرشیخ کی سزائے موت سات سال قید میں "تبدیل "کر دی گئی تھی۔
خیال رہے امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا تھا کہ ڈینئل پرل کے اغواء اور قتل کے ذمہ داروں سے "مکمل انصاف "ہونا چاہیے۔