Apr 23, 2020 03:31 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- arrested traders bail application rejected, sent to jail on 14-day judicial remand
کراچی، لاک ڈاؤن کی "خلاف ورزی"، گرفتار تاجروں کی درخواست ضمانت "مسترد"، "14روزہ جوڈیشل ریمانڈ" پر جیل بھیج دیا گیا
نیپیئر پولیس نے گرفتار تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں "پیش "کیا، پیش کیے گئے ملزمان میں حماد پونا والا، محمد احسان، محمدخلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر لاک ڈاؤن کی "خلاف ورزی"، ہنگامہ آرائی، تشدد اور لوگوں کو اکسانے کا "الزام "ہے جب کہ ملزمان کے وکلا کی جانب سے "ضمانت "کی درخواست کی گئی جس کو عدالت نے "مسترد "کرتے ہوئے تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل "ریمانڈ "پر جیل بھیج دیا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تاجر رہنماؤں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کی "لڑائی "میں تاجر "پس "رہا ہے، ایک کو منائیں تو دوسرا "روٹھ "جاتا ہے،تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی "حیثیت "رکھتے ہیں، خدارا تاجروں کے ساتھ ایسا "سلوک "نہیں کیا جائے۔