Apr 23, 2020 04:00 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan will host a video conference of SAARC countries on COVID-19, Foreign Office
اسلام آباد، سارک ممالک کی کوویڈ-19پر ویڈیو کانفرنس کی "میزبانی پاکستان "کرے گا، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سارک ممالک کی کوویڈ-19پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی "پاکستان "کرے گا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت معاون خصوصی "ظفرمرزا "کریں گے، اور وزرا اور اعلی حکام کے ساتھ ساتھ سارک سیکریٹری جنرل بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ورچوئل کانفرنس کا مقصد پاکستان کے سارک وزرائے صحت اجلاس کے قدم کو "آگے بڑھانا "ہے، کوویڈ-19 کے حوالے سے رکن ممالک اپنی اپنی قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے، اور اس "بحران "کے مقابلے کے لیے "گہرے تعاون "پر بات ہوگی۔