Apr 24, 2020 05:00 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Islamabad- number of Corona victims in Pakistan could reach "200,000" by July, World Healt Organization
اسلام آباد، پاکستان میں "جولائی "تک کورونا متاثرین کی تعداد "2لاکھ "تک پہنچ سکتی ہے،عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائس پاکستان کے "115 "اضلاع میں پھیل چکا ہے اور اگر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے "مؤثر "اقدامات نہ کیے گئے تو "جولائی "کے وسط تک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد "2 "لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے، سندھ اورپنجاب زیادہ متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں۔
ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا نظام پہلے ہی "دباؤ "کا شکار ہے اور کورونا نے عوام کی "مشکلات "میں اضافہ کر دیا ہے، کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے قومی سطح پرمربوط حکمت عملی اپنانی ہو گی جب کہ ’’ کووڈ نائنٹین رسپانس پلان‘‘ پاکستانی حکومت، اقوام متحدہ اوراس کے شراکت داروں کی مشترکہ حکمت عملی پر منحصر ہے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر "قابو "پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے، پارلیمان قوم کی اجتماعی سوچ کی "عکاس "ہے اور ہمیں بحیثیت قوم اس "وبا "کا "مقابلہ "کرنا ہے۔