راولپنڈی، مقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی "نفرت کی آگ "پورے بھارت میں "پھیل "چکی ہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کے زیر صدارت "کور کمانڈرز کانفرنس "ہوئی، جس میں مستقبل کی حکمت عملی اور ہرطرح کے حالات سے "نمٹنے "کے اقدامات زیر غورآئے،
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کو کورونا وائرس "چیلنج "کا سامنا ہے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے دنیا بھر میں "سیز فائر "کی اپیل کی، موجودہ صورتحال میں بھی بھارت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر "عمل پیرا "ہے، پوری دنیا نے کورونا وبا کو اسلام سے جوڑنے کی "مذموم "بھارتی کوشش کی "مذمت "کی۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد "بڑھ "سکتی ہے، پاک فوج کے تمام دستیاب وسائل اس وبا سے نمٹنے کیلیے "استعمال "ہو رہے ہیں۔