Apr 24, 2020 06:42 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Islamabad- Corona has affected trade and tourism, FM
اسلام آباد، کرونا کی وجہ سے ٹریڈ اور ٹورازم پر اثر پڑا ہے،شاہ محمود قریشی کہتے ہیں خدشہ ہے پاکستان میں مئی کے اختتام پر کورونا شدت اختیار کرسکتا ہے
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے پاکستان میں مئی کے اختتام پر کرونا شدت اختیار کر سکتا ہے،ماضی میں کبھی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے،کرونا کی وجہ سے ٹریڈ اور ٹورازم پر اثر پڑا ہے،ملک کا نام روشن کرنے پر پاکستانی ڈاکٹرز، نرسز کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی تعداد 60 ہزار ہے،دس ہزار پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں،برطانیہ میں بھی بہت سے پاکستانی ہیں جو آنا چاہتے ہیں۔