Apr 25, 2020 02:45 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Lahore- Flour sugar scandal report may be delayed, Shaikh Rasheed
لاہور، 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو یا پیر فقیر سب رگڑے جائیں گے، شیخ رشید
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ آٹا چینی اسکینڈل رپورٹ میں تاخیر ہوسکتی ہے، آئی پی پیز اسکینڈل پر کابینہ اجلاس میں تینوں وزیر خسرو بختیار، ندیم بابر اور عبدالرزاق داؤد اٹھ کر چلے گئے تھے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) اور دیگر رپورٹ منظر عام پر لانے کاکریڈٹ عمران خان کو دیں، انہی کی وجہ سے ہی یہ رپورٹیں منظر عام پر آئی ہیں، وہ نہ ہوتے تو یہ رپورٹس کبھی منظر عام پر نہ آسکتی تھیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے،ان کا بچنا مشکل ہے، وہ جو سوچ لے کر آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا، بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان عباسی کو بنا دیں، شہباز شریف کا جانا ٹہر گیا اور ان کی بچت نہیں ہے، لیکن اگر دوسرا فارمولا اپنا لیں اور ہمیشہ کی طرح راستہ نکالتے ہیں تو اور بات ہے۔