Apr 25, 2020 02:46 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan Navy demonstrates firing of anti-ship missiles in Arabian Sea
کراچی، پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا جس میں پاک بحریہ کے جنگی بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔
ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور اس دوران ان کا کہنا تھا کہ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔