Apr 25, 2020 02:56 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- Yaran-e-Watan initiative launched for voluntary registration of doctors, PM Imran
اسلام آباد، سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کیلئے یاران وطن پروگرام کا اعلان
وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کو ٹیلی میڈیسن، ٹیلی ٹریننگ اور ریسرچ کے ذریعے تعاون کی دعوت دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی ماہرین صحت کورونا کے خلاف جنگ میں صف اول میں کھڑے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ماہرین صحت پاکستان میں کورونا سے لڑنے میں ہمارے مدد کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے بیرون ملک ماہرین صحت کے لیے یاران وطن کا اقدام اُٹھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک ہمارے ماہرین صحت اپنی خدمات دینے کے لیے اب رجسٹر ہوسکتے ہیں۔