Apr 25, 2020 03:13 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Islamabad- Death toll rises to 256 as coronavirus infects 12,227 people across Pakistan
اسلام آباد، ملک میں کورونا سے مزید 8 اموات کے بعد ہلاکتیں 256 ہوگئیں، مجموعی کیسز 12 ہزار سے تجاوز کرگئے
ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 89 افراد انتقال کرچکے ہیں۔انتقال کرجانے والوں میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر محمد جاوید بھی شامل ہیں جو کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 78 ، پنجاب میں 73، بلوچستان میں 10 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔
ملک بھر سے اب تک کورونا وائرس کے مزید 491 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں سندھ میں 287 کیسز اور 3 ہلاکتیں، پنجاب سے 195 کیسز 5 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔