Apr 25, 2020 03:27 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Islamabad- Government to bring new NAB Amendment Ordinance
اسلام آباد، حکومت نے نیا نیب "ترمیمی آرڈیننس "لانے کا فیصلہ کرلیا، عوامی عہدہ نہ رکھنے والے دوبارہ نیب کے "دائرہ کار "میں آگئے
وزارت قانون کے مطابق نیب کے نئے ترمیمی آرڈیننس پر کام "شروع "کر دیا گیا، آرڈیننس 2019 کی "معیاد "ختم ہوتے ہی نیب کے پرانے "اختیارات بحال "ہو گئے ہیں، عوامی عہدہ نہ رکھنے والے دوبارہ "نیب "کے دائرہ کار میں آ گئے۔
اختیارات کے ناجائز استعمال میں عوامی عہدیدار کیلئے مالی فائدہ "ثابت "کرنے کی شق "غیر مؤثر "ہو گئی، بے ضابطگیوں کا مالی فائدہ اٹھانا ثابت کرنے سے متعلق شقیں بھی "ختم "ہو گئیں۔
وزارت قانون کے مطابق پبلک آفس ہولڈر کی جائیداد کی مالیت کا "حساب "لگانے کیلئے ایف بی آر اور ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے ریٹس کی شرط بھی "غیر مؤثر "ہو گئی جبکہ امور کی انجام دہی میں نیک نیتی کے "پہلو "پر دی گئی سہولت سے "فائدہ" نہیں اٹھایا جاسکے گا۔