Apr 25, 2020 04:17 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Islamabad- Government also faces economic challenges with Corona, says Firdous Ashiq Awan
اسلام آباد، حکومت کے سامنے کورونا کے ساتھ معاشی چیلنجز بھی ہیں، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم ملکی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، عوام کو کورونا سے بچانا اور اس کے اثرات سے نبردآزما ہونا ہے، قومی رابطہ کمیٹی موجودہ صورتحال میں اہم فیصلےکرتی ہے، حکومت لاک ڈاؤن کے باعث عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کسی قسم کی پوائنٹ سکورنگ ہمارا مقصد نہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں، لاک ڈاؤن اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے برآمد ات متاثر ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے ترسیلات زر کا سلسلہ رک گیا۔