Apr 25, 2020 05:06 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Karachi- Propagandists will fail, says murtaza wahab
کراچی، تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق رشوت طلبی کے الزمات بے بنیاد ہیں، مرتضی وہاب
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت اور وزیراعلی پر الزام تراشی من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہے، اس قسم کی بے بنیاد آڈیو ٹیپ پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے رابطہ کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی سچائی اور نیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوں گے، ان عناصر کا کام ہمیشہ سے صرف الزام تراشی رہا ہے۔سندھ حکومت ایسے گھناؤنے ہتھکنڈوں سے عوامی خدمت میں کمی نہیں کرے گی، پروپیگنڈا کرنے والے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ناکام ہوں گے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ اس نازک ترین موڑ پر کوئی لغو اور بے بنیاد الزامات سے گریز کیا جائے۔