Apr 26, 2020 04:41 pm
views : 258
Location : Domestic place
Karachi- 35th day of lockdown in sindh
کراچی، سندھ میں لاک ڈاؤن کا 35 واں روز ، رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن میں نرمی
کراچی سمیت سندھ میں آج لاک ڈاؤن کا 35 واں روز ہے، رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے، ناکوں پر مامور پولیس اہلکاروں کو روزے کے باعث سائے میں کھڑا ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہلکار روزے کی حالت میں مرحلہ وار ناکے پر فرائض انجام دے رہے ہیں، صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
لاک ڈاؤن کے 34 ویںروز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 203 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 52 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ 34 ایام میں صوبے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 9 ہزار262 ہوگئی ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 2 ہزار892 تک جا پہنچی ہے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 34 روز کے دوران شہر میں ایک ہزار 794 مقدمات درج، 5 ہزار 131 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔