Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 26, 2020 08:20 pm views : 237

Location : Domestic place

Sialkot- Firdous urges Ulema to play role in creating awareness on coronavirus
  • Urdu

سیالکوٹ، حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد پر تحفظات ہیں،فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد پر تحفظات ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو ہر سوچ اور مکتبہ فکر کے افراد کا تعاون درکار ہے، موجودہ صورتحال میں امام، خطیب اور موذن کا بھی اہم کردار ہے، عوام کی نظریں مذہبی رہنماؤں اورعلماکی طرف ہیں، حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل پر تحفظات ہیں۔ صدر مملکت نے علما کو لکھے خط میں تحفظات کا اظہار کیا ہے، علما نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مساجد کو کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے، امید ہے تمام مساجد کی انتظامیہ اپنا کردار مزید موثر بنائے گی، 20 نکاتی معاہدے پر من و عن عمل کیا جائے، اگر کہیں کمی بیشی ہے تو درست کیا جائے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ڈاکٹرز کورونا کے خلاف ہمارے سپاہی ہیں، ہمیں ان کی خدمات پر فخر ہے، ڈاکٹرز بے چینی اور اضطراب کا اظہار کررہے ہیں، ہمیں ڈاکٹروں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا ہے، اسمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے ہمیں قوم کو خوف سے بچانا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعےمخصوص علاقے کو سیل کیاجائے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے نبردآزما ہیں، فراغت کا شکار اپوزیشن لیڈر گولہ باری کرتے رہتے ہیں ، ہمیں مجبوراً تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے، وزیراعظم بار بار دہرا چکے ہیں کورونا پر سیاست نہیں کرنی، سیاسی طور پر آئیسولیشن کے شکار اپوزیشن لیڈر سیاسی حملے کررہے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آٹا چینی کمیشن کو 3 سال کے آڈٹ کا مینڈیٹ دیاگیا ہے، لاک ڈاوَن کے باعث افرادی قوت میں کمی رہی، آٹا چینی کمیشن نے تحقیقات کے لئے مزید 3ہفتے کا وقت مانگا ہے، کمیشن کےوقت مانگنے کا مقصد یہ ہے کہ شفافیت کو برقرار رکھ سکیں، کمیشن کی درخواست پر کابینہ میں غور کیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا، گزشتہ 10سال میں سب سے زیادہ سبسڈیز دی گئیں، سب سے زیادہ سبسڈی شریف خاندان نے لی، آٹا چینی کمیشن میں وزیراعظم کا کوئی رشتہ دار ملوث نہیں۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved