Apr 27, 2020 03:29 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- Death toll rises to 286 as coronavirus infects 13,700 people across Pakistan
اسلام آباد، ملک میں کورونا سے مزید "9 "اموات، ہلاکتیں "286 "ہوگئیں، مجموعی کیسز "13700 "سے "تجاوز "کرگئے
اب تک سب
سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے "98
"افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں "85 "اور پنجاب میں "84 "افراد
جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اب
تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 431 کیسز سامنے آئے ہیں اور 9 اموات بھی
رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 341 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب 80 کیسز 3
ہلاکتیں، اسلام آباد سے 10 کیسز جب کہ بلوچستان سے 2 ہلاکتیں سامنے آئی
ہیں۔
گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا
ہے۔آزاد کشمیر میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد
مریضوں کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی۔