Apr 27, 2020 05:42 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh government gives permission to traders to do online business.
کراچی، سندھ حکومت نے شہر قائد میں تاجروں کو ہر طرح کے "آن لائن "کاروبار کی "اجازت "دیدی
کراچی میں ہر طرح کے آن لائن کاروبار کی "اجازت "دے دی گئی ہے۔آن لائن کاروبار کے لیےتیار کردہ ایس او پیز کے مطابق دکان کے "شٹر نہیں "اُٹھائےجائیں گے، "اندر "ایک دکاندار یا سیلزمین ہوگا۔
دکانوں میں گاہک سے ڈیل کرنے کی اجازت "نہیں "ہوگی۔ فروخت شدہ سامان بھی گھروں پر "ڈلیور "کیا جائے گا، ڈلیوری کے لیے لوڈنگ ان لوڈنگ اسٹاف کو بھی "اجازت "ہو گی۔
دکانوں کے شٹر صرف ڈلیوری اور پروکیورمنٹ کے لیے "کھولے "جائیں گے ۔
اس حوالے سے ایک محمد ظہیر خان نے کہا ہے لوگ اپنے گھروں پر مال لے کر جارہے ہیں کیونکہ مارکیٹیں تو کھل ہی نہیں، آن لائن صرف پانچ سے چھ فیصد کام ہوسکے گا باقی لوگوں کا کیا ہوگا، لاکھوں کی تعداد میں کاریگر بے روز ہوچکے ہیں، حکومت انہیں ریلیف دے۔
ایک اور تاجر محمد عارف کا کہنا تھا کہ ہم تو اپنی دکانوں سے اس طرح مال نکال رہے ہیں جیسے چوری کررہے ہیں، حکومتی ایس او پیز بہت سخت ہیں۔