Apr 27, 2020 06:24 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Karachi- Illegal profit gainers active in Ramadan
کراچی، رمضان المبارک میں منافع خورمافیا کمانے میں مصروف
دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے کہ جب کوئی "مذہبی تہوار "آتا ہے تو حتی الامکان کوشش ہوتی ہیں کہ شہریوں کو ہر ممکن حد تک سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ خاص موقع پر وہ لوگ بھی "مستفید "ہو سکیں جو مالی طور پر زیادہ مستحکم نہیں۔ اس طرح غریب لوگ بھی خاص تہوار کی خوشیوں میں پھرپور طریقے سے شامل ہو جاتے ہیں۔ مگر ہمارے ہاں معاملہ الٹ ہے، انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ہاں کوئی تہوار آئے تو ڈبل چھوڑ کر تین گنا منافع کمانے کی کوششوں میں عوام کو وہ چُونالگایا جاتا ہے کہ خدا کی پناہ۔ ایک طرف کورونا کے باعث عوام کا معاشی طور پر "جینا دو بھر "ہو چکا ہے وہیں ناجائز منافع خوری نے عوام کے ناک میں "دم "کر رکھا ہے، تقریبا ہر چیز دگنی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔
یہ صورتحال صرف پھلوں تک محدود نہیں، دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری پر بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سبزیوں میں ہرے مصالحے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔
اس حوالے سے معروف صنعتکار مرزا اختیار بیگ کا کہنا تھا کہ کورونا نے پوری دنیا میں تباہی پھیلاکر کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے معیشت کا پہیہ بالکل جام ہو کر رہ گیا ہے۔