Apr 28, 2020 04:35 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan reports 312 deaths from coronavirus, cases reach 14,414
ملک میں کورونا سے مزید "13 "اموات کے بعد ہلاکتیں "312 "ہوگئیں، مجموعی کیسز "14414 "تک پہنچ گئے
کورونا وباء کے باعث اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے "104 "افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں "92 "اور پنجاب سندھ میں "95 "افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں "14"، اسلام آباد "4 "اور گلگت بلتستان میں "3 "افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید "357 "کیسز سامنے آئے ہیں اور "13 "ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سے سندھ میں "335 "کیسز اور "7 "ہلاکتیں، پنجاب "4 "ہلاکتیں، اسلام آباد "16 "کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے "6 "کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری طرف گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر پر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔