Apr 28, 2020 04:41 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Islamabad- more than 62,000 Pakistanis are awaiting repatriation, FO
اسلام آباد، پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کیلئے تمام وسائل بروئےکار لا رہے ہیں،وزیرخارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کا دورہ کیا۔وزیرخارجہ کو ڈی جی ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
شاہ محمود قریشی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ "11529پاکستانیوں "کو تاحال بیرون ملک سے واپس لایا جاچکا ہے، بیرون ملک 62 ہزار 709 پاکستانی وطن واپسی کے "منتظر "ہیں۔وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی بہترین "کارکردگی "کو سراہتے ہوئے ڈی جی سلمان اطہر اور ان کی ساری ٹیم کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی "مشکلات "کا احساس ہے،پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔