Apr 28, 2020 04:43 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Islamabad- preparation of historic package for Overseas Pakistanis
اسلام آباد، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے تاریخی پیکج کی تیاری، آئندہ مالی سال ترسیلات زر بھیجنے والوں کیلئے مراعاتی پیکج دیا جائے گا
وفاقی حکومت نے موجوہ حالات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو "تاریخی پیکج "دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی آئندہ مالی سال ترسیلات زر بھیجنے والوں کیلئے مراعاتی پیکج دیا جائے گا اور ستمبر 2020 میں نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام "متعارف "کرایا جائے گا، نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام بینکوں کے اشتراک سے "لانچ "کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2020 سے ترسیلات پر ودہولڈنگ "ٹیکس "ختم ہوجائے گا اور یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں "ترسیلات زر "بڑھانے کیلئے کیا گیا۔ دوسری جانب ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس "چھوٹ "پر کام شروع کر دیا ہے، آئندہ مالی سال بجٹ میں فنانس بل میں "ترمیم "کی جائے گی۔