Apr 28, 2020 05:21 pm
views : 277
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Cabinet grants three more weeks to inquiry commission
اسلام
آباد، وفاقی کابینہ نے چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید "تین ہفتے
"دینے کی "منظوری "دے دی، ویڈیو لنک اجلاس میں مختلف امور پر غور
وزیراعظم
عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں مختلف
امور پر غور کیا گیا اور کئی اہم منظوریاں بھی دی گئیں۔
کابینہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزراء شریک ہوئے جبکہ ویڈیو لنک کی خرابی کے باعث کچھ وزراء شریک نہ ہوسکے۔
وفاقی
کابینہ نے مسابقتی کمیشن کے قائم مقام چیئرپرسن کی تعیناتی، متعدد لمیٹڈ
کمپنیوں میں ڈائریکٹرزکی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں، پاکستان پیٹرولیم
کمپنی، سوئی نادرن گیس، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ، آئل اینڈگیس کمپنی میں
نامزدگیوں اور مالیاتی معاہدوں سے متعلق بلز 2020 کی منظوری دے دی۔