Apr 28, 2020 05:25 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Karachi- 18th amendment passed unanimously by parliament, Fazal ur Rehman
کراچی، صدارتی نظام اور مارشل لاء کے نتیجے میں ملک دو لخت ہوا، فضل الرحمٰن کہتے ہیں اٹھارویں ترمیم پارلیمنٹ سے اتفاق رائے سے پاس ہوئی ہے
مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سےرابطے میں ہیں، "متفقہ "مؤقف سامنے لائیں گے، حکومت ایک طرف یکجہتی کا درس دوسری جانب این ایف سی ایوارڈ پرنیا قانون لانے کا کہہ رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں "آئین "پر نظرثانی اور اصلاحات کمیٹی میں شامل تھیں، آئین کے بنیادی ڈھانچے میں کسی ایک شق کو "ختم "کیا جاتا ہے تو از سر نو آئین ساز پارلیمنٹ "تشکیل "دینا ہوگی۔
انہوں نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کس ایجنڈے کے تحت اٹھارویں ترمیم میں "ردو بدل "کی باتیں کی جارہی ہیں ؟ ایسے فیصلوں سے سیاسی و آئینی بحران پیدا ہوگا۔یہ حالات کسی بھی آئینی بحران کے "متحمل "نہیں ہوسکتے ۔