Apr 29, 2020 04:40 pm
views : 259
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 327 deaths from coronavirus, cases reach 15,000
کراچی، پاکستان میں کورونا کا وار تھم نہ سکا، کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی
حکومتی اعداد وشمار کے مطابق اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخواہ میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 114 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب میں سو ، سو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ملک بھر سے کورونا کے مزید 502 کیسز سامنے آئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 335 جبکہ مجموعی کیسز 15 ہزار سے بھی تجاوز کرگئے ہیں۔
کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ ڈآکٹر اور پیرا میڈیکس اپنا خیال نہیں رکھتے۔ جب وہ ہسپتال جاتے ہیں تو وہ یہ نہیں سوچتے میرے سامنے جو آیا ہے وہ ہوسکتا ہے کہ کورونا کا بھی پیشنٹ ہو وہ بہت نارمل طریقے سے ان سے بات کرتے ہیں جو کہ خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ بدقسمتی سے پانچ ڈاکٹر پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہوگئے ہیں اور تین سو سے زیادہ ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔