Apr 29, 2020 04:43 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Islamabad- Not only Muslims but all minorities are insecure in India, FO
اسلام آباد، بھارت میں صرف "مسلمان "نہیں تمام اقلیتیں "غیرمحفوظ "ہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی بھارت سے متعلق رپورٹ پر "ردعمل" میں کہا کہ صرف مسلمانوں کیلئے بھارت کا رویہ "خطرناک "نہیں بلکہ آج ہندوستان کی تمام اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، وزیر داخلہ امیت شاہ مسلمانوں کو کورونا کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں ،جوافسوس ناک ہے، بین الاقوامی ہیومن رائٹس تنظیمیں اورمیڈیا کی رائے تیزی سے ہندوستان کے حوالے سے بدل رہی ہے جبکہ پاکستان کی "اقلیتوں"کے حقوق کے تحفظ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔
شاہ محمود نے کہا کہ خلیجی ممالک میں بہت سے بھارتی شہری مقیم ہیں مگر ان پر تو زندگیاں تنگ نہیں کی گئیں، خلیجی ممالک نے ہندوستان کے رویے کے خلاف آواز بلند کی ہے، ہندوستان میں کروڑوں کی تعداد میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مثبت سوچ کے حامی ہیں۔