Apr 29, 2020 04:46 pm
views : 249
Location : ISPR
Rawalpindi- Pak Army assisting civil administration in containment efforts of COVID-19, ISPR
راولپنڈی، پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں "3لاکھ 50 ہزار "امدادی پیکجز تقسیم
پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں ملک بھر میں جاری ہیں اور پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرعوامی خدمت میں "مصروف "عمل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں "
"3لاکھ
50 "ہزارفوجی "امدادی پیکجز "تقسیم کیے جا چکے ہیں جو کھانے پینے اور روز
مرہ کے استعمال کی اشیاء پر "مشتمل "ہیں۔ یہ امدادی پیکجز فوجی افسروں
وجوانوں کی "تنخواہوں "سے جمع رقم سے خریدے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا
کہنا ہے کہ امدادی سامان گلگت بلتستان، آزادکشمیرکے دوردراز پسماندہ
علاقوں کے علاوہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں
کے معذوروں، محنت کشوں، بیواؤں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیاگیا۔