Apr 29, 2020 04:55 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad- Govt prepares draft of NAB amendment ordinance
اسلام آباد، نیب اختیارات میں "کمی" کا "فیصلہ"، نیا ترمیمی آرڈیننس تیار
حکومت نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کا "مسودہ "تیار کرلیا ہے جس کے مطابق چیئرمین نیب سے ملزمان کی گرفتاری کا "اختیار واپس "لے لیا جائے گا جب کہ ملزمان کو 90 دن حراست میں رکھنے اور کسی مقام کو سب جیل قرار دینے کا "اختیار "بھی "ختم "کردیا جائے گا۔
مسودہ میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کے لیے مالی فوائد کے شواہد "لازمی "ہوں گے، اخراجات کے لیے کسی کی "مدد لینے "والا زیر کفالت تصور ہوگا، نیب کسی ملزم کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر نہیں کر سکے گا جبکہ کرپشن کے ملزمان دوران تفتیش وکیل کو بھی ساتھ لے جا سکیں گے، نیب کسی "گمنام" شکایت پر کارروائی نہیں کر سکے گا جبکہ منتخب نمائندوں کا ٹرائل بھی اسی صوبے میں ہوگا جہاں سے وہ الیکشن جیتیں گے۔