کراچی، کورونا بھگانے کیلئے شہریوں نے سر ہی منڈوالئے، وائرس سے بچاؤ کیلئے نت نئے ٹوٹکے عام ہونے لگے
سر
منڈواؤ۔۔۔ جان بچاؤ۔۔، ہر کسی کی اپنی منطق، نہ جانے کس نے ان لوگوں کو
ایسا ہی سبق دیا کہ گنجے ہونے سے کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوں گے۔
تو
کراچي کے علاقے رزاق آباد ميں قائم مزارخان جوکھيوگوٹھ کے ان رہائشیوں نے
اس بات کو سچ مان کر اپنے سرمنڈوانا شروع کردیئے۔ چھوٹا بڑا ہر کوئی
سرمنڈوائے گھوم رہا ہے اور علاقے میں گنجا ہونے کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
دنيا بھر کے ڈاکٹرز اور ماہرين اب تک کورونا کا علاج ڈھونڈ رہے ہیں۔اب
ضرورت ہے تو ان کے سامنے سچ لانے کی کہ گنجا ہونا کرونا کا علاج نہیں ۔۔۔۔
بال تو واپس آجائيں گے مگر خدارا اس طرح کے ٹوٹکے بتاکر عوام میں غلط خبریں نہ پھلائیں ۔
کورونا سے بچنا ہے تو سب گھر پر بيٹھيں اور احتياط کرے۔