Apr 29, 2020 06:55 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Lack of social distance in courts
کراچی،عدالتوں میں سماجی فاصلے نہ ہونے کی وجہ سے وکلاء برادری سمیت سائلین کو مختلف خدشات لاحق ہوگئے
پاکستان
بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، کراچی میں لاک
ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے کورونا وائرس کی وباء روز بہ روز شدت اختیار کررہی
ہے۔ وکلاء اور عدالتوں میں کاغذی کارروائیاں مکمل کروانے والے پرائیویٹ
کلرک کورونا وائرس کے لئے بتائی گئی احتیاطی تدابیر کو بالائے طاق رکھ کر
کام کررہے ہیں۔ کراچی کی عدالتوں میں پیشی کیلئے آنے والے بہت سارے لوگ نہ
تو سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھ رہے ہیں اور نہ ہی ماسک لگارہے ہیں۔ عدالتوں
کے احاطے میں گہما گہمی کی صورتحال عدالتوں میں آنے والے دیگر ایسے افراد
جو احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرکے عدالت آتے ہیں سخت مایوسی کا سبب بن رہی
ہے۔ اس صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے مقامی عدالت کے ایک وکیل نے
بتایا کہ
کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ضیاء اعوان نے بھی ایک پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عدالتوں کی اس صورتحال پر روشنی ڈآلتے ہوئے کہا
کہ
سندھ حکومت جہاں پورے شہر میں مخٹلف انتظامات کررہی ہے حکام بالا کو بھی اس طرف توجہ دینی کی ضرورت ہے۔