Apr 30, 2020 05:00 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Islamabad- PM once again opposed a complete lockdown
اسلام آباد، وزیراعظم نے ایک بار پھر "مکمل لاک ڈاؤن "کی "مخالفت "کردی
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں "پوٹینشل" ہے، کورونا نے سکھایا کہ اپنے "پاؤں "پرکھڑا ہونا ہے، برآمدات کی بجائے اشیاء کو ملک میں "بنانا "ہے، کورونا کے بعد وینٹی لیٹر بنانے کا "سوچنا "شروع کیا، ماضی میں تعلیم اور ریسرچ پر "پیسہ "خرچ نہیں کیا گیا، قوم کو ایک "ویژن "دیں گے جو پورے ملک کے لیے ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم اپنا راستہ "کھو "بیٹھے ہیں، خود اعتمادی نہ ہونے کی وجہ سے ہم "پیچھے "رہ گئے، ذہنی غلام آزادی کے بعد بھی غلام ہی رہتا ہے، وہ انسان آگے بڑھ سکتا ہے جس میں "خوداعتمادی" ہو، خود اعتمادی لوگوں کومشکلات سے نبردآزما ہونے کے قابل بناتی ہے، خود اعتمادی اور منصوبہ بندی سے ملک ترقی کرے گا۔