راولپنڈی، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کو "موثر جواب "ملنا چاہیے، آرمی چیف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر فارورڈ بیسز کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم وجبر اور آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھی ناقابل قبول عمل ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اگلے مورچوں پر موجود افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے قومی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔