سیالکوٹ، بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے لانس نائیک سمیت3 افراد شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر "سیزفائر معاہدے "کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز میں "بلااشتعال فائرنگ "کی، بھارتی فوج نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر خودکار اور "بھاری ہتھیاروں "سے فائرنگ کی۔ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں "بھارتی فوج "کو جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری طرف اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،نسل کشی اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوشش چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الالقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات کرے۔