Apr 30, 2020 05:09 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Islamabad- 21,000 Pakistanis lost jobs in Arab countries, says Zulfi Bukhari
اسلام آباد، عرب ممالک میں 21 ہزار "پاکستانی نوکری "سے محروم ہو گئے، معاون خصوصی زلفی بخاری
ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا کے باعث "فضائی آپریشن معطل "ہونے کے بعد بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کی کوششیں "تیز "ہو رہی ہیں اور جلد ہی ہر ہفتے سات ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد بیرونِ ملک کام کرنے والے جن پاکستانیوں کو "رخصت "پر بھیج دیا گیا تھا، حالات میں بہتری آنے کے بعد ان کی نوکریوں پر "واپسی "کو یقینی بنایا جائے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان پر خلیجی ممالک کی جانب سے کوئی "دباؤ "نہیں کہ وہ اپنے شہریوں کو واپس بلائے۔