Apr 30, 2020 05:12 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Karachi- Omni Group director reveals important secrets
کراچی، جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ، وعدہ معاف گواہ اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نے اہم راز اُگل دئیے
جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں "اہم "پیشرفت سامنے آئی ، بےنامی کاکردارادا کرنےوالے اومنی گروپ کے ڈائریکٹرحسین فیصل "وعدہ معاف "گواہ بن گئے۔
حسین فیصل نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بینظیربھٹو کا پلاٹ "دھوکے "سےزرداری کی فرنٹ کمپنی کو "منتقل "ہوا،کلفٹن کراچی میں بخت ٹاور جس پلاٹ پر "تعمیر "کیا گیا وہ کبھی بینظیربھٹو کی "ملکیت "تھا، بینظیر بھٹوپلاٹ اپنے نام کراناچاہتی تھیں لیکن ایسانہ ہوسکا، بینظیربھٹونے یہ پلاٹ دو کزنز شبنم اور رخسانہ بھٹو سے خریدا تھا۔