Apr 30, 2020 05:15 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Lahore- PIA allowed to operate direct flights to US for the first time
لاہور، پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ براہ راست پروازیں چلانے کی "اجازت "مل گئی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی امریکا کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن "پروازیں "چلا سکتا ہے، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے "باضابطہ درخواست "دی تھی۔
پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکہ کے پروازیں "نہیں "چلا ئیں، پی آئی اے کا امریکہ آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کر جاتی تھیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی "عکاس "ہے، وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر امریکہ پروازیں چلانے اورو ہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کئے۔