May 01, 2020 05:22 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan's coronavirus death toll rises to 385, total cases reach 16,817
کراچی، ملک میں مزید 24 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی ہار بیٹھے، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 385 ہوگئی جبکہ کیسز 16800 سے تجاوز کرگئے
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مہلک مرض کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 24 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 344 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ بھر میں دن بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہا۔
اس حوالے سے سینئر صحافی عامر ضیاء کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہماری زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس وباء کے معاشی اور معاشرتی اثرات بھی ہیں۔کورونا نے صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں طرز زندگی بدل کر رکھ دیا ہے۔